30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:27
فیس بک پر ریمارکس :پولیس کارروائی پر پانچ ریاستوں کونوٹس
اے آر وائی - بھارتی سپریم کورٹ نے فیس بک پر ریمارکس دینے والی دو لڑکیوں کے خلاف کارروائی پر وفاق سمیت پانچ ریاستوں کی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے لڑکیوں کی گرفتاری پر وفاق ، مہاراشٹر ، نئی دلی سمیت پانچ ریاستوں کی حکومتوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی حکومت سے کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی گرفتاری کی وضاحت پیش کی جائے۔بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ لڑکیوں کے خلاف غلط کارروائی کی گئی تھی۔دونوں لڑکیوں نے انتہا پسند ہندو رہنما بال ٹھاکرے کی موت پر ممبئی کی بندش سے متعلق فیس بک پر ریمارکس دیئے تھے جس پر ممبئی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔