تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:37

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں 3ہزاریونٹس تعمیر کرے گا

اے آر وائی - اسرائیل میں حکام کے مطابق حکومت نے متعلقہ حکام کو مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار یونٹ تعمیر کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔



اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تین ہزار نئے یونٹس کی تعمیر قومی سلامتی کیلئے کی جارہی ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کو ہرصورت مقدم رکھاجائے گا۔



انہوں نے واضح کیا اس سیٹلمنٹ پلاننگ سے وہ فلسطین یا کسی اور ملک کو مشتعل نہیں کرنا چاہتے مگر اپنی ریاست کی سکیورٹی بھی لازم ہے۔



اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی بندش تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.