تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:36

مظاہروں کے بعد تیونس کی کابینہ میں رد و بدل

اے آر وائی - معاشی مشکلات کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کے بعد تیونس کے صدر منصف مرزوکی نے وزیراعظم کو کابینہ تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر منصف نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی کابینہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کے بجائے ٹینوکریٹس پر مشتمل ہو گی۔ تیونس میں معاشی بحران اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں دو سو بیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.