تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:14

مصری صدر کا15دسمبر کوآئینی اصلاحات پر ریفرنڈم کااعلان

اے آر وائی - مصر کے صدر محمد مرسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے آئینی مسودے پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کیا جائے گا۔



ریفرنڈم کا اعلان مصری صدر نے نے اسمبلی میں کیا۔ اسمبلی میں اسی ہفتے آئینی مسودہ منظور کیا گیا ہے۔ منظور شدہ آئینی مسودے کی کاپی ملنے کے بعد صدر مرسی نے عوام سے کہا کہ پندرہ دسمبر کو اس پر ریفرنڈم ہو گا۔ صدر مرسی نے کہا ہے کہ جب آئین ریفرنڈم کے ذریعے منظور کر لیا جائے گا تو وہ اپنے غیر معمولی اختیارات سے دستبردار ہو جائیں گے۔



مصر کے صدر محمد مرسی کے حامی ان کی طرف سے زیادہ اختیارات حاصل کرنے اور نئے آئین کا مسودہ تحریر کرنے کے حق میں بڑے جلوس نکال رہے ہیں۔ مرسی کے مخالفین اسلام پرست جماعتوں کی اکثریت والی اسمبلی سے آئین کے مسودے کو عجلت میں منظور کیے جانے کی وجہ سے برہم ہیں۔جب سے صدر نے گذشتہ ہفتے اپنے آپ کو وسیع نئے اختیارات سونپ دیے تھے، اس کے بعد سے سینیئر ججوں کی ان کے ساتھ رسہ کشی جاری ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.