تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:10

کویت میں پارلیمانی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

اے آر وائی - کویت میں پارلیمنٹ کی پچاس نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے بائیکاٹ کردیا ہے۔ کویت میں نئے انتخابی قوانین کے تحت گزشتہ روز پولنگ ہوئی ۔ مقررہ وقت پر سکیورٹی اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشن کوتالے لگادیئے۔ چار لاکھ تئیس ہزار افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ انتخابی عملہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کررہا ہے۔



تیل کی دولت سے مالا مال ملک کویت میں رواں سال دوسری مرتبہ انتخابات ہورہے ہیں۔ کویت کے موجودہ امیر شیخ صباح ال احمدال صباح نے اکتوبرمیں ایک ووٹ کو چارافراد پرمشتمل کردیاتھا۔ نئے انتخابی قوانین پراپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے امیدواروں کے کامیابی کی شرح کم ہوجائے گی۔ پچاس نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ کیلئے پولنگ کی شرح معمول سے کم رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن پارلیمانی نتائج کا اعلاج آج جاری کردے گا۔ نئے قوانین کی خلاف کویت کی تاریخ میں سب سے بڑا مظاہرہ بھی کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.