تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:21

افغانستان:امریکی اڈے پر حملے میں7حملہ آورمارے گئے

اے آر وائی - افغانستان میں طالبان کے امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں سات حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد مارے گئے۔ جبکہ طالبان نے کئی امریکی فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ افغان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں قائم امریکی اڈے کو سات خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، حملے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی۔



پولیس کے مطابق پہلے دو حملہ آور بارود سے بھری گاڑیوں میں آئے اور انہوں نے امریکی اڈے کے باہر سیکورٹی کی رکاوٹوں سے گاڑیاں ٹکرا دیں۔ جس کے بعد پانچ حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے مارٹر گولے، ہینڈ گرنیڈ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ جس کے بعد نیٹو کے فوجی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے حملہ آووروں پر فائرنگ کی گئی۔



بیس منٹ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں سات شدت پسند اور ایک گارڈ ہلاک ہوا۔ جبکہ طالبان نے حملوں میں کئی امریکی فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.