3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:1
مصر میں صدر مرسی کے خلاف جج اٹھ کھڑے ہوئے
اے آر وائی - مصرمیں ججوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15دسمبر کے ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کرتے،انہوں نے صدر مرسی کے اختیارات لینے والے اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ فیصلہ قاہرہ میں ججوں اور وکلاء کے اجلاس میں کیا گیا تاہم اس فیصلے میں شامل تمام ججز اور وکلاء پابند نہیں ہیں۔ یہ ریفرنڈم مصری صدر مرسی کے آئینی اختیارات کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں صدر مرسی کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے آئینی تبدیلیوں پر سخت تنقید کی گئی۔
ججز اجلاس کے سربراہ الزیند کا کہنا ہے کہ اجلاس نے متفقہ طور پر صدر کے اختیارات کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے بارے میں حتمی طور پر بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے یہ اجلاس اتوار کو صدر مرسی اور اسلام پسندوں کی جانب سے عدلیہ کو کام سے روکے جانے کے بعد کیا گیا ہے ،اس وقت سے صدر اور عدلیہ میں جاری تنازع میں تیزی آگئی ہے۔ مصری عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ جب تک عدلیہ کو نفسیاتی دباوٴ میں رکھا جائے گا وہ کام نہیں کریں گے۔