تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:22

روس شدید برف باری کی لپیٹ میں

اے آر وائی - روس میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور دارالحکومت ماسکو سے پیٹرسبرگ کے درمیان ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث اہم شاہراہیں بلاک ہوگئی ہیں اور ہزاروں مسافر راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔



حکام نے اسکولوں اور دفاترمیں چھٹیاں کردی ہیں۔ راستوں سے برف ہٹانے کا کا کام جاری ہے تاہم مسلسل گرنے والی برف سے مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.