تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:42

بگرام جیل کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے،حامد کرزئی

اے آر وائی - افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہےکہ بگرام جیل کوافغان حکام کے حوالے کرنے تک امریکا سے سیکورٹی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔



امریکی صدر براک اوباما کے نام لکھے گئے خط میں صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امریکی صدربگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنے کو یقینی بنائیں۔ایسا نہ کیاگیا تو امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔



کرزئی نے گذشتہ دنوں افغان فورسز کو جیل کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے امریکا پرمکمل طور پر جیل کے انتظامات افغان فورسز کو منتقل نہ کئے جانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.