3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:33
مصرکی سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنڈم کی نگرانی پر رضامند
اے آر وائی - مصرکی سپریم جوڈیشل کونسل نےنئےآئینی مسودے پرریفرنڈم کی نگرانی کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے ۔
مصرکے صدرمحمد مرسی کے قانونی مشیرکاکہناہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک وفد نے ملاقات میں آئینی مسودے پر ریفرنڈم کی نگرانی پررضامندی کااظہارکیاہے۔
ان کاکہناتھاکہ ریفرنڈم کے لیے دس ہزارججز کی ضرورت ہوگی،تاہم اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا،مصر کی پارلیمنٹ نے نئےآئینی مسودے کی شق وارمنظوری دی تھی جس کےبعد صدرمرسی نے نئےآئینی مسودے پررواں ماہ ریفرنڈم کرانے کااعلان کیاتھا ۔