4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:34
امریکی صدر کی بشارالاسد کو خوفناک نتائج کی دھمکی
اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے شامی صدر بشارالاسدکو تنبیہ کی ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں۔ واشنگٹن میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب میں امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور امریکا کی شام پر گہری نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ امریکا دنیا کو محفوظ بناناچاہتا ہے۔ شامی صدربشارالاسد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں اگر ایسا ہوا تو اس کو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بشارالاسد اپنی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرسکتے۔