4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:21
چین میں شدید برف باری سے سڑکیں متاثر
اے آر وائی - چین کے شمالی علاقوں میں آج کل راج ہے سرد ہوائوں میں لپٹی برف باری کا ،ایک جانب لوگ لوٹ رہے ہیں مزے برف باری کے تو دوسری جانب قدرت کی سفید چادرسے سڑکیں بھی ہوئیں متاثر۔
چین کی شمالی علاقوں تاچینگ اور چینگچون میں منفی اٹھارہ سیلسیس درجہ حرارت نے شدید برف باری کو دعوت دے ڈالی ۔ برف باری تو ہوئی خوب کھل کے لوگوں نے کیا ناجوئاے بھی قدرت کے حسین نظارے کو لیکن سڑکوں کا حال ہوا خراب۔ آمدرورفت بھی ہو ئی برف سے متاثرتاچینگ اور چینگچون کے علاقوں میں سڑکوں پر ٹرینک کی بجاے ٹریکٹر موجود ہیں جو سڑکوں اور شاہراہوں سے برفانی چٹانوں کا منظر پیش کرتی رکاوٹوں کو صاف کر رہے ہیں ۔
محکمہ موسمات کے مطابق چین کی شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ستائیس سیلسیس تک رہے گا جو رواں سال کا سب سے کم درجہ حرارت ہوگا۔