5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:50
شام: اسکول پر مارٹر حملہ،29طالبعلم جاں بحق
اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق میں اسکول پر ہونے والے مارٹر حملے میں انتیس طالبعلم اور ایک استاد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے میں قائم وافیدین کیمپ میں قائم اسکول پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک استاد سمیت انیتس طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری حکام نے ہلاکتوں کی ذمی داری باغیوں پر عائد کی کی ہے۔انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ دمشق اور دیگر علاقوں میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔