تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:29

قاہرہ میدان جنگ بن گیا، صدارتی محل کا گھیراؤ

اے آر وائی - مصر کا دارالحکومت قاہرہ صدر مرسی کے مخالفین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔مظاہرین صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کرر ہے ہیں۔



صدر محمد مرسی کے خلاف اورحق میں مظاہرے جاری ہیں۔ منگل کو قاہرہ میں تین بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین نے صدر مرسی کے خلاف نعرے لگائے اور آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے جمع ہوتے ہی صدر مرسی محل چھوڑ گئے۔



مصر میں بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ججز کے بعد اب میڈیا بھی میدان میں آگیا ہے۔ گیارہ اخباروں نے احتجاجاً اپنی اشاعت معطل کردی۔ جیسے جیسے مظاہروں میں شدت آ رہی ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا تو جوابی کارروائی میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔



صدر مرسی نے بائیس نومبر کو ایک فرمان کے ذریعے اپنے اختیارات بڑھائے جس کے تحت عدالت ان کے جاری کردہ کسی فیصلے کو چیلنج نہیں کر سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.