6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:1
مصر ، صدر کے خلاف مظاہروں میں 4افرادہلاک، 300زخمی
اے آر وائی - مصر میں صدر محمد مرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔اسماعلیہ میں حکومتی مخالفین نے اخوان المسلمین کا دفتر کو آگ لگادی۔ جھڑپوں کے دوران چار افراد ہلاک جبکہ تین سوسے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
محمد مرسی کی جانب سے صدارتی اختیارات میں اضافے کے بعد مصر میں آئینی بحران شدید ہو گیا ہے۔ صدرمرسی کے تین مشیرمستعفی ہو گئے ہیں اور احتجاجی مظاہروں مین بھی شدت آگئی ہے۔ قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر صدر مرسی کی حمایت اور مخالفت میں ہزاروں افراد جمع ہیں۔