6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:19
فلپائن، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 325 ہوگئی
اے آر وائی - فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو پچیس ہوگئی ہے جبکہ چالیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔تودے تلے دبے بچے کو چوبیس گھنٹے بعد زندہ نکال لیاگیا۔
فلپائن کے جنوبی حصے میں بوپھا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے ۔دوسو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔
طوفان اور آندھی کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ درخت اور مٹی کے تودے گرنے سے بیشتر سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔