19 جون 2013
وقت اشاعت: 0:27
افغانستان میں بگرام ایئربیس پر حملہ،4 امریکی فوجی ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان میں بگرام ایئربیس پر حملے میں 4امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی غیر ایجنسی کے مطابق چاروں امریکی فوجی بگرام ایئربیس پرحملے میں مارے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فوجیوں پر یہ حملے اس وقت ہوئے جب قطر میں طالبان کے باضابطہ دفتر کا افتتاح ہوا ہے اور امن عمل آگے بڑھنے کا امکان پید اہوا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔