20 جون 2013
وقت اشاعت: 7:50
بھارت: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد150 ہوگئی
جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد150 ہوگئی ہے۔بھارت کی کئی ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، شمالی ریاستوں میں بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلے سے کئی مکانات ، سٹرکیں اور پل بہہ چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہیے ، پہاڑی علاقوں میں پھنسے 70 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے سے نکالا جارہا تھا ،لیکن خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔