تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2013
وقت اشاعت: 11:51

افغان صدر کااعتراض،طالبان امریکاامن مذاکرت تعطل کاشکار

جیو نیوز - دوحہ…دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ، نئی تاریخ کا اعلان افغان حکومت سے صلح مشورے کے بعد کیا جائے گا۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات آج متوقع نہیں۔ ابھی حتمی شیدول بھی نہیں بنایا،گزشتہ روز دوحہ میں طالبان کے دفتر کھولنے کے بعد افغان صدر کرزئی نے طالبان دفتر کے نام اور جھنڈے پر اعتراض کیا تھا اور امریکا سے برہمی کااظہار کیا،امریکی وزیر خآرجہ جان کیری نے افغان صدر کرزئی کو دو بار ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبان کا دفتر صرف امن مذاکرات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اوردوحہ مذاکرات کا اگلا قدم افغان حکومت سے بات چیت کے بعد اٹھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.