تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 3:5

نارتھ کیرو لائنا، ایک شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

جیو نیوز - شمالی کیرولائنا…امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔شمالی کیرولائنا کے شہر گرین ول کے پولیس چیف حسان عدن کے مطابق حملہ آور نے مقامی اسٹور کے باہر فائرنگ کرکے 4افراد کو ہلاک کردیا۔۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور نے ان پر بھی فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حمہ آور مارا گیا۔۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی اور واقعے کے محرکات کا بھی اب تک پتا نہیں چلایا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.