تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 16:48

امریکی صدر نے جیمز کامی کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر نامزد کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا کے صدر براک اوباما نے رابرٹ ملر کی جگہ محکمہ انصاف کے ری پبلکن اہلکار جیمز کامی کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر نامزد کردیا ہے، وہ امریکیوں کی سرویلنس کے شدید مخالفین میں سے ایک ہیں۔ وائٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایف بی آئی کے نامزد ڈائریکٹر کا تعارف کرایا۔ جیمز کامی بش دور میں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھے اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ رابرٹ ملر کی جگہ لیں گے جو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا پر طیارہ حملوں سے کچھ ہی عرصہ پہلے سے اب تک اس عہدے پر فائض تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.