23 جون 2013
وقت اشاعت: 0:52
ہانگ کانگ اسنوڈن کو حوالے کرے ورنہ تعلقات پیچیدہ ہوجائیں گے، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ اگر ہانگ کانگ نے ایڈورڈ اسنوڈن کو حوالے نہ کیا تو دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیچیدگی جنم لے سکتی ہے۔ ایڈورڈ اسنوڈن کے حوالگی کے لیے واشنگٹن حکام ان دنوں ہانگ کانگ پر دباوٴ ڈال رہے ہیں۔ اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے کیلیے ہانگ کانگ کو جلدی کارروائی کرنی ہوگی۔ فوری پیش رفت نہ کی تواس سے باہمی تعلقات پیچیدہ ہوسکتے ہیں اور قانون کی عمل داری سے متعلق ہانگ کانگ کے عزائم کے بارے میں سوالات اٹھیں گے۔