24 جون 2013
وقت اشاعت: 1:1
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت تشویشناک
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے، وہ پریٹوریا کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔صدارتی ترجمان کے مطابق نیلسن منڈیلا کی حالت نازک ہے اور انہیں اسپتال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،،91 سالہ منڈیلا کو کئی سال سے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے جس کے باعث وہ پہلے بھی اسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں،صدارتی ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔