24 جون 2013
وقت اشاعت: 1:1
امیر قطررضاکارانہ طور پر اقتدار ولی عہد شیخ تمیم کے حوالے کردیں گے
جیو نیوز - دوحہ…امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آج اقتدار چھوڑ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ حمد رضاکارانہ طور پر اقتدار ولی عہد شیخ تمیم کے حوالے کردیں گے۔ قطر کے حکمراں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اقتدار اپنے بیٹے ولی عہد شیخ تمیم کو سپرد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شیخ حمد آج اس معاملے پر شاہی خاندان کے بڑوں سے مشاورت کریں گے۔ توقع ہے کہ اس ملاقات کے بعد وہ اقتدار اپنے بیٹے اور ولی عہد شیخ تمیم بن حمد کو سونپ دیں گے۔