27 جون 2013
وقت اشاعت: 2:21
نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک، مصنوعی تنفس دیا جار ہا ہے
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انھیں مصنوعی تنفس دیاجارہاہے۔ نیلسن منڈیلا کو 8جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پریٹوریا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی خراب طبیعت کے باعث موزمبیق کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔