تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جون 2013
وقت اشاعت: 2:37

مصرکے دشمن جمہوری نظام کوتباہ کرناچاہتے ہیں،محمدمرسی

جیو نیوز - قاہرہ…حکومت نے کرپشن سے پاک نظام نافذکیاہے،صدرمرسی کا خطاب مصر کے صدر محمد مرسی کا کہنا ہے کہ دومختلف سمتوں میں چلنے والی سیاست جمہوریت کے لی یسب سے بڑا خطرہ ہے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدرمحمدمرسی نے کہا کہ مصرکے دشمن ملک میں ناپختہ جمہوری نظام کوتباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت سے بعض اہداف حاصل نہیں کرسکی لیکن کچھ ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنیآرہے ہیں۔۔۔صدرمرسی کی تقریر التحریر اسکوائر میں جمع ہزاروں افرادنے سنی۔۔۔ صدرمرسی کے خطاب سے دو گھنٹے پہلے منصورہ شہر میں ان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 2افراد مارے گئے اور 200سے زیادہ زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.