27 جون 2013
وقت اشاعت: 3:9
ایفل ٹاور 2 روز کیلئے بند ،ہزاروں سیاح شدید کوفت میں مبتلا
جیو نیوز - پیرس…دنیا کے معروف ترین تفریحی مقاموں میں سے ایک ایفل ٹاور سیاحوں کے لیے 2 روز سے بند ہے جس سے ہزاروں افراد شدید کوفت میں مبتلا ہیں۔ ایفل ٹاور کے 300 ورکرز تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کررہے ہیں۔ منگل کی صبح ایفل ٹاور کے ورکرز کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ایفل ٹاور آنے والے سیاح مایوسی کے عالم میں ہیں اور صرف قریب کھڑے رہ کر اس کا نظارہ کرنے پرمجبور ہیں ۔1ہزار 62 فٹ اونچے اس ٹاور سے شہر بھر کا نظارہ کرنے اوراس تاریخی مقام کا دورہ کرنے ہرروز 25ہزار سے ز ائد سیاح آتے ہیں۔