تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جون 2013
وقت اشاعت: 11:51

نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک

جیو نیوز - جوہانسبرگ… اب بات عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی۔جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔امریکا کے صدر بارک اوباما ان کی عیادت کے لیے آج جنوبی افریقہ پہنچ رہے ہیں۔ اُنہیں اسپتال میں داخل ہوئے کئی دن ہوگئے ہیں ۔ لیکن آج بھی اسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مخلص لیڈر کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔محبت کا انداز سب کا جدا ہوتا ہے۔ایک مقامی گلوکار نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی گانا تیار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.