28 جون 2013
وقت اشاعت: 18:20
ماسکو میں 60 برس بعد درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
جیو نیوز - ماسکو … روسی دارالحکومت ماسکو میں 60سال بعد درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ گیا۔ روس کے شہر ماسکو میں جمعہ کو گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ، 1952ء کے بعد سے ماسکو میں درجہ حرارت اب 32 ڈگری تک پہنچا ہے، 1952ء میں یہ 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماسکو کے لوگوں نے اتنے برسوں بعد آنے والی گرمی کی اس لہر کو خوش آمدید کہا ہے، کہیں بچے اور بڑے شہر میں نصب آرائشی فواروں کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر اور کہیں نوجوان آئسکریم کھا کر گرمی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ماسکو کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاوٴ کیا گیا، توقع کی جا رہی ہے کہ گرمی کی یہ لہر ہفتے کے آخر تک برقرار رہے گی۔