29 جون 2013
وقت اشاعت: 2:56
جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا کی حالت میں معمولی بہتری
جیو نیوز - کیپ ٹاوٴن…جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن ان کی حالت اب بھی خطرے سے باہر نہیں۔لوگ اپنے محبوب لیڈر کومختلف اندازخراج تحسین پیش کررہے ہیں۔نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ اوربیٹی نے ان کی عیادت کی۔ان کاکہناہے کہ دعائیں رنگ لے آئیں منڈیلا کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔اس موقع پرایک فلم میکرہیلی کاپٹر لیے وہاں پہنچ گیااورسابق صدر کی فیملی کی وڈیو بنانے لگا جسے حکام نے دھر لیا تاہم ہیلی کاپٹر اورکیمراقبضے میں لیکرفلم میکرکوچھوڑدیاگیا۔ دوسری جانب روزانہ سیکڑوں افراد پریٹوریا میں اسپتال کے باہر جمع ہوکر اپنے محبوب رہنما کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگتے نظرآتے ہیں کوئی گلدستے رکھ رہا ہے تو کوئی موم بتیاں جلارہاہے۔کوئی گیت گاتا توکوئی رقص کرتا دکھائی دیتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدرباراک اوباما پریٹوریاپہنچ گئے ہیں ان کی آمد سے قبل شہرمیں امریکی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے بھی ہوئے