تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 7:44

پیرو میں کوہ پیمائی کے دوران چیک ری پبلک کاکوہ پیما ہلاک

جیو نیوز - لیما…جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں کوہ پیمائی کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والا سیاح ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے سیاح پیرو میں 18 ہزار فٹ بلند چوٹی پر کوہ پیمائی میں مصروف تھے۔ ایک بدقسمت سیاح بلندی پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور 600 فٹ نیچے آگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔۔ اس کے دو ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے سیاح کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.