تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 9:20

ممبئی حملہ کیس ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر آج بھی پیش نہ ہوئے

جیو نیوز - اسلام آباد…ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر آج بھی پیش نہ ہوئے، عدالت نے چار گواہوں پر جرح کے لیے سمن جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے گواہوں حمزہ بن طارق، عمردراز، محمد علی اور سیف اللہ خان پر جرح کے لیے سمن جاری کئے ہیں، وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کیس کی مزیدسماعت 6 جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.