29 جون 2013
وقت اشاعت: 15:30
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب میں پھنسے بچے کو بچالیا گیا
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلابی پانی میں پھنسے ایک بچے کو بچا لیا گیا۔سیلاب سے متاثرہ بھارت ریست اتر اکھنڈ کے ضلع ہلدوانی میں دریائے گولا کے پانی میں پھنسے بچے امدادی ٹیموں نے بروقت بچالیا۔ بچہ لکڑیاں جمع کرنے جنگل گیا تھا مگر تیز بہاوٴ کے باعث دریا پار نہیں کرسکا تھا۔ بھارتی ریاست اتر اکھنڈ طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔