تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 16:34

چین کے صوبے جیانگ زی میں شدید بارشیں،نظام زندگی درہم برہم

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے جیانگ زی میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا۔جیانگ زی میں ہونے والی بارشیں اتنی زور دار تھیں کہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرین اور بس سروس بھی روک دی گئی جس کی وجہ سے کئی مسافر اسٹیشنزپر ہی پھنس گئے۔ امدادی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے انہیں منزل تک پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.