تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 3:31

اترکھنڈمیں بارشوں اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد900ہوگئی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمارشندے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے ریاست اتراکھنڈ میں اب تک 900 افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ بڑی تعدادمیں ہلاکتوں کی اصل وجہ بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ ہے۔ جبکہ ہزاروں افرادتاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ ریاست اترکھنڈکے متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 5 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.