30 جون 2013
وقت اشاعت: 4:4
امریکاکاایکواڈورسے اسنوڈن کوسیاسی پناہ نہ دینے کا مطالبہ
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے ایکواڈور کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکاراسنوڈن کو سیاسی پناہ نہ دے۔ایکواڈور کے صدر رافیل کورے کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے انہیں فون کرکے اسنوڈن کوسیاسی پناہ نہ دینے کی درخواست کی ہے جس کاوہ جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک اسنوڈن ایکواڈور نہیں آتا یا اس کے سفارتخانوں سے رابطہ نہیں کرتا اس وقت تک اسنوڈن کی درخواست پر عمل نہیں ہوسکتا۔ امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سابق اہلکارنے ہانگ کانگ میں امریکی مواصلات کی نگرانی کے پروگرام سے متعلق تفصیلات سے پردہ اٹھایاتھاجس کے بعد سے وہ امریکاکومطلوب ہے۔اسنوڈن ہانگ کانگ سے ماسکوچلاگیا تھا جہاں وہ کئی دنوں سے ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریامیں موجودہے۔