30 جون 2013
وقت اشاعت: 15:38
مصری صدر محمد مرسی کا ایک سال مکمل، ہزاروں مخالفین تحریر اسکوائر پر جمع
جیو نیوز - قاہرہ … مصر میں محمد مرسی کے صدر بننے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد التحریر اسکوائر اور صدارتی محل کے سامنے جمع ہوگئے، محمد مرسی کے مخالفین نے گزشتہ روز ایک بڑے مظاہرے کی کال دی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر محمد مرسی کو منصب سے ہٹانے اور قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کرانے کے حق میں 22 ملین افراد کے دستخط جمع کرلئے ہیں۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت اصلاحات کے اپنے وعدے کو پورا کرے، سال مکمل ہونے پر حکومت کے مخالفین اور حامی دونوں ہی بھرپور مظاہرے کررہے ہیں۔ صدارتی محل اور التحریر اسکوائر کے باہر صدر مرسی کے حامی اور مخالفین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور اپنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے۔