تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 22:19

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کے قتل کردیا

جیو نیوز - سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد کئی کشمیری رہنماوٴں کو گرفتاراور گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے رات گئے ایک نوجوان عرفان احمد گنائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لوگوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے ایک اور نوجوان ارشاد احمد ڈار جاں بحق ہوگیا۔ نوجوانوں کے قتل پر علاقے میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔بھارتی حکام نے نوجوانوں کی تدفین میں جانے والے کشمیری رہنما یاسین ملک اور انجینئر عبدالرشید کو گرفتار جبکہ شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ سینئر رہنما سید علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں۔ کشمیری قیادت نے کل وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.