1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:27
مصر:حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد5 ہو گئی
جیو نیوز - قاہرہ…مصرمیں صدر مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مخالفین کے مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔مصر میں دو سال سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ، گذشتہ شام محمد مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ صدر مرسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ اسی دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔