1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:0
برطانیہ میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں آتشزدگی ، 10 فائر فائٹر زخمی
جیو نیوز - لندن … برطانیہ میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں آگ لگنے سے کئی فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ برمنگھم میں ری سائیکلنگ پلانٹ کی آگ پر قابو پانے میں 200 فائٹر حصہ لے رہے ہیں، ویسٹ مڈ لینڈ فائر سروس کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے 10 فائرفائٹرزخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پلانٹ میں لاکھوں ٹن کاغذ اور پلاسٹک موجود ہونے کے باعث آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور دھواں فضا میں پھیل رہاہے ، جس کے بعد برمنگھم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔