تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:5

امریکی صدر اوباما کا ایریزونا میں 19 فائر فائٹرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا میں ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 19 فائرفائٹرز ہلاک ہوگئے ، امریکی صدر باراک اوباما نے دلیر فائر فائٹرز کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دے دیا۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے ہلاک ہونے والے19 فائر فائٹرقوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں۔ صدر اوباما نے المناک سانحے میں ہلاک ہونے والے فائر فائٹر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 2 ہزار ایکڑرقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.