تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:53

عراق میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 12 افراد ہلاک ، 24 زخمی

جیو نیوز - بغداد …عراق میں ریموٹ کنٹرول بم سے 12 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ بغداد میں سال 2013 کی آمد کے ساتھ عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ مئی کے مہینے میں ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے زائد تھی جو کہ پچھلے 7 سال میں کسی بھی مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔حال ہی میں ریموٹ کنٹرول بم کے نتیجے میں فٹ بال کھیلنے والے 12 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ایک دن قبل بھی فٹ بال کھیلنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.