تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:1

شمالی چین میں سیلابی بارش اوربرفانی طوفان 34 افراد ہلاک ،12 لاپتہ

جیو نیوز - بیجنگ …شمالی چین میں سیلابی بارشوں اوربرفانی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے ،12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ چین میں موسمی بارشوں اور برفانی طوفان سے لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،پیر کو چین میں 103 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جسکے باعث کاروبار زندگی معطل ہوگیا ،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ،گھروں میں بھی سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک مزید موسلادھار بارشوں اور برفانی طوفان کی کی پیشگوئی کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.