1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:17
مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال
جیو نیوز - سری نگر …مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر سری نگر میں دکانیں ،بازار اور کاروبار بند اور سڑکیں ویران ہیں۔اور مختلف مقامات پر صرف بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہی کھڑے نظر آرہے ہیں۔ دونوں کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولا میں اتوار کی صبح ہلاک کیا گیا تھا۔ایک نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ جب کہ دوسرا واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاک ہواتھا۔