تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 0:33

عراق : 2 مختلف دھماکوں میں 33افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق میں 2الگ الگ دھماکوں میں 33 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دھماکوں سے پہلے 8 افراد کو ان کے گھروں سے اٹھاکر ان کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں پیر کے روز 41 افراد کو مارا گیا اور پچھلے 3مہینوں میں اب تک 2500 افراد مارے جاچکے ہیں۔ صبح کے وقت 8 افراد کو ان کے گھروں سے اٹھا کر قتل کردیا گیا۔اس کے بعد تسلسل سے 2الگ الگ دھماکے ہوئے جس میں 33 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پہلا دھماکہ ایک مسجد کے قریب ہوا جس میں 23 افراد مارے گئے اور 27 زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ ایک کیفے میں ہوا جس میں جس میں 10 افراد مارے گئے اور 22 زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.