تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:18

امریکا سنکیانگ میں شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے،چینی میڈیا

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے سرکاری میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا سنکیانگ میں شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔چینی حکمراں جماعت کے ترجمان اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکومت اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ سن کیانگ میں حالیہ تشدد کی لہر کے پیچھے امریکی حکومت اور میڈیا کا ہاتھ ہے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سنکیانگ کے شدت پسند شام کے باغیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.