2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:57
مصر کے تحریر اسکوائر پر اب بھی ہزاروں مظاہرین سراپا احتجاج
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے تحریر اسکوائر پر اب بھی ہزاروں مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔اُن کا مظالبہ ہے کہ مصری صدر محمد مرسی قبل ازوقت صدارتی انتخابات کروائیں۔دوسری طرف 7 مصری وزرا عہدے چھوڑ چکے ہیں۔مصری فوج کے الٹی میٹم کے بعد آج دن بھر احتجاج جاری رہا صدر محمد مرسی نے مصر کی بگڑتی صورتحال پر آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج مستعفی ہونے والے وزرا میں مصری وزیر خارجہ اور مصری وزیر کھیل شامل ہیں ، 2 صدارتی ترجمان بھی مستعفی ہو چکے ہیں،امریکی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مصر میں پر امن احتجاج کی حمایت کرتا ہے تاہم مصر کے معاملے پر امریکا غیر جانبدار ہے ،جبکہ مصر کی صورتحال پر امریکا اور مصر کی فوجی ،عوامی اور حکومتی سطح پر بات چیت ہورہی ہے امریکی صدر بارک اوباما نے بھی مصر کی صورتحال پر مصری ہم منصب سے بات چیت کی جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے مصری وزیر خارجہ سے بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ مصری صدر عوام کے جذبات کا احترام کریں۔