3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:31
مغربی انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی
جیو نیوز - بنداآچے…مغربی انڈونیشیا میں منگل کو آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔انڈونیشیا کے صوبے بندا آچے میں لینڈ سلائیڈنگ اور زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،امدادی ٹیمیں اور انڈونے شین فضائیہ کے ہیلے کاپٹرز بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ،منگل کی دوپہر انڈونیشیاکے جزیرے سوماٹرا میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 600 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ جسکے بعد۔متاثرہ افراد 10 عارضی گھروں میں مقیم ہیں۔