تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:52

مصری صدر محمد مرسی اوررہنماوٴں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد، خبر ایجنسی

جیو نیوز - قاہرہ … مصری قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ مصر میں فوجی بغاوت خونریزی کے بغیر ممکن نہیں، عوامی مزاحمت کے سامنے فوجی بغاوت کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری صدر محمد مرسی اور دیگر رہنماوٴں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دوسری جانب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے مصری آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مصری فوج نے صدر محمد مرسی اور دیگر رہنماوٴں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مصری فوج کا کہنا ہے کہ صدر محمد مرسی اور ان کی حکومت سے متعلق تمام خبریں صرف افواہیں ہیں، عوام فوج کے بیان کا انتظار کریں۔ صدر محمد مرسی نے پیغام دیا ہے کہ فوجی بغاوت کی صورت میں عوام پْرامن مزاحمت کریں اور مزاحمت کیلئے پْرتشدد طریقہ اختیار نہ کریں۔ قومی سلامتی کے مشیر اور معاون مصری صدر کا کہنا ہے کہ مصر میں فوجی بغاوت ہورہی ہے، عوامی مزاحمت کے سامنے فوجی بغاوت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد مرسی تاحال اپنے فرائض صدارتی محل سے سر انجام دے رہے ہیں، مصر میں فوجی بغاوت خونریزی کیبغیر ممکن نہیں۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے مصری آرمی چیف کو گزشتہ روز ٹیلی فون کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.