تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:8

امریکا کے کچھ علاقوں میں افریقا جتنی گرمی پڑنے لگی

جیو نیوز - سیکرامنٹو…امریکا کے کچھ علاقوں میں افریقا جتنی گرمی پڑنے لگی ہے اور ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں درجہ حرات 53 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ کیلی فورنیا کے صحرائی گاوٴں ،ڈیتھ ویلی ، میں سن 1913 میں 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا ، جس کے بعد سے اِس جون میں ریکارڈ کیا جانے والا53 درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے ،ڈیتھ ویلی ، میں موجود جھیلیں بھی سخت گرمی کی وجہ سے سوکھ چکی ہیں اور نمک کی تہیں بچھی نظر آتی ہیں۔گرمی کی شدت سے برف کوپگھلنا اور سورج کی روشنی میں انڈے فرائی کرنا عام سے بات بنتی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.